ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ تعلقہ کے مرزان ميں مسجد کا سنگ بنیاد

کمٹہ تعلقہ کے مرزان ميں مسجد کا سنگ بنیاد

Sat, 20 Aug 2016 03:09:29    S.O. News Service

کمٹہ 19اگست (ایس او نیوز) مورخہ 18 اگست بروز جمعرات ٹھیک 11:30 بجے مرزان علاقےمیں لب شاہراہ ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا ،جسمیں بالخصوص  کمٹہ،ہوناور ،  منکی، مرڈیشور ، بھٹکل اسمیت ضلع کاروار کے مختلف مقامات کے علمائے کرام  اور ذمہ داران مدعو تھے - ماقبل سنگ بنیاد "  مساجد اور اتحاد ملت " کے سلگتے موضوع پرعلماء وذمہ داران نے درد آگیں اورفکر بھری گفتگوئیں کیں ، جس سے عوام پر سرشاری کی سی کیفیت طاری تھی -اسمیں شریک گفتگو قاضی کاروار وامام و خطیب جامع مسجد اہل السنہ والجماعہ زبیرقادری صاحب ، محمد شفیع صدر جماعت المسلمین کمٹہ،  عالی جناب صدر متحدہ محاذ کاروار،محسن صاحب جنرل سکریٹری متحدہ محاذ کاروار، قاضی مرڈیشور وامام وخطیب  غوثیہ مسجد جناب گلزار صاحب، جامع مسجد مرزان کے امام و خطیب سید نوری صاحب،مرزان جماعت المسلمین کے صدر حسین شیخ صاحب ،  بھٹکل سے نائب صدر تنظیم جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب اورمولوی جعفرفقیہ ندوی امام وخطیب مسجد احمد سعید وغیرھم شریک گفتگو رہے۔


Share: